Wednesday, March 18, 2020

مانسہرہ میں کورونا وائرس



مانسہرہ میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں مانسہرہ کے کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال میں 10 جبکہ بالاکوٹ میں 30 بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے تاہم صوبائی وزیر صحت کے مطابق برطانیہ سے آئے ہوئے 50 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس کو اپنے گھر میں 
ہی قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ شخص کے گھر کا دورہ بھی کیا تھا۔ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل تفتان سے گلگت جانے والے ایرانی زائرین سے مزاکرات کرنے والی ٹیم میں پولیس افسر سمیت 10 پولیس اہلکاران کی سکرینگ کی گئی ہے اور رپورٹس آنے تک انہیں بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق شہر میں تمام پارکس شادی ہالز، اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں بند ہے، جبکہ سیاسی و غیر سیاسی پبلک اجتماعات اور گھروں میں بھی شادی کی تقریبات پر پابندی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

No comments:

Post a Comment