Saturday, March 28, 2020

BREAKING NEWS USA

US President Donald Trump Says About Coronavirus



He Decide considering imposing a quarantine on New York in a bid to slow the spread of the corona virus.

He spoke as confirmed cases in the state increased to more than 52,000 with at least 728 deaths.
But the state's governor Andrew Cuomo  said he had not discussed such measures with the president.
I didn't speak to him about any quarantine. he told reporters shortly after he had spoken with Mr Trump by phone.

CORONAVIRUS MEMES


WORLD CASES REPORTS OF Covid-19

The total number of cases in Saudi Arabia is 1,203.
Out of the 99 new cases. 10 are related to travel and were quarantined upon their arrival.
 while 89 cases are of individuals who had direct contact with previously infected people

33 new cases confirmed in Punjab; total rises to 530

Punjab now has 530 confirmed cases of the corona virus Chief Minister Usman Buzdar told the media  raising the provincial tally by 33 cases

China's Wuhan begins to lift its lock-down

The Chinese city of Wuhan, where the corona virus outbreak first emerged, began lifting a two-month lock down by restarting some metro services and reopening borders, allowing some semblance of normality to return and families to reunite.
Authorities took draconian measures to stop people from entering or leaving the industrial city of 11 million people in central China. Families were confined to their homes. Bus and taxi services were shut, and only essential stores were allowed to remain open.

Wednesday, March 18, 2020

مولانا ناصرمدنی پر تشدد

وزیراعلیٰ پنجاب کا مولانا ناصرمدنی پر تشدد کا نوٹس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عالم دین مولانا ناصر مدنی پر مبینہ تشدد کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے واقع کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
سردار عثمان بزدار نے عالم دین مولانا ناصر مدنی پر ہونے والے مبینہ تشدد کی آئی جی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دے دیا ہے ۔
واضح رہے کہ مولانا ناصر مدنی نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا تھا کہ انہیں چند نامعلوم افراد نے اغوا کر کے کھاریاں میں تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
عالم دین مولانا ناصر مدنی کا کہنا تھا کہ نامعلوم افراد انہیں مزنگ سے اغوا کر کے کھاریاں لے گئے اور ان سے بھتہ مانگا اور برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ انہیں پہلے سے دھمکیاں بھی مل رہی تھیں
عالم دین مولانا ناصر مدنی نے واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ہوم سیکریٹری کو بھی درخواست دی تھی لیکن تحفظ فراہم نہیں کیا گیا
مولانا ناصرمدنی کا کہنا تھا کہ ملزمان نے یو ٹیوب چینل کاپاس ورڈ مانگ کر ان کے کورونا میں مبتلا ہونےکی بھی خبر چلائی گئی

تاریخ کی بدترین مندی



پاکستان اسٹاک میں تاریخ کی بدترین مندی


کورونا وائرس کاروبار کو بھی نگلنے لگا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار مشکل بن گیا، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تاریخ کی بدترین مندی دیکھنے میں آئی۔
ہنڈریڈ انڈیکس میں 1682 پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 روز کے دوران پانچویں بار کاروبار 45 منٹ کے لیے روکنا پڑا۔
کاروبار دوبارہ شروع ہوا تو ہنڈریڈ انڈیکس2081 پوائنٹس تک گر گیا اور 6 ماہ کی کم ترین سطح 30 ہزار 600 پوائنٹس پر آ گیا۔
ماہرین نے مارکیٹ میں گراوٹ کی وجہ شرحِ سود میں ہونے والی معمولی کمی اور گورنر اسٹیٹ بینک کے اعلانات کو قرار دے دیا۔
ایم ڈی پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا کہنا ہے کہ مارکیٹ کا گرنا غیر متوقع نہیں، مارکیٹ میں ڈیفالٹ کے معاملات نہیں آئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کو شرحِ سود مزید کم کرنا چاہیے تھا، دنیا بھر میں شرحِ سود انتہائی کم کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے آئندہ 2 ماہ کے لیے شرح سود اعشاریہ 75 فیصد کم کرکے ساڑھے 12 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا

بھارت، کورونا کے کیسز

بھارت، کورونا کے کیسز کی تعداد 147 ہوگئی


بھارتی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ 122 افراد بھارتی باشندے ہیں جبکہ 25 غیر ملکی ہیں
ذرائع کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں

نرس نے خودکشی کر لی



لاہور کے میو اسپتال میں نرس نے خودکشی کر لی

نرس کی لاش نرسنگ ہاسٹل سے ملی


میو اسپتال میں نرس نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔بتایا گیا ہے کہ نرس کا تعلق راولپنڈی سے تھا جو میو اسپتال میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہی تھی میو اسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے آج اس کی لاش ملی ہے۔نرس کی خودکشی کرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی ہے۔

تاہم اس واقعے کے بعد دیگر اسٹاف میں شدید خوف و ہراس پایا جا رہا ہے۔ان دنوں میں کرونا وائرس کے باعث کئی مریضوں کو لایا گیا اور ایسے میں نرسیں اسپتال میں ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھیں۔پولیس کی جانب سے تاحال خودکشی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔خودکشی کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اسپتالوں میں نرسوں کی خودکشی کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

مانسہرہ میں کورونا وائرس



مانسہرہ میں کورونا وائرس کے پہلے مریض کی تصدیق کے بعد حفاظتی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں مانسہرہ کے کنگ عبد اللہ ٹیچنگ ہسپتال میں 10 جبکہ بالاکوٹ میں 30 بیڈز پر مشتمل آئیسولیشن وارڈ بنا دیا گیا ہے تاہم صوبائی وزیر صحت کے مطابق برطانیہ سے آئے ہوئے 50 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس کو اپنے گھر میں 
ہی قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے متاثرہ شخص کے گھر کا دورہ بھی کیا تھا۔ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل تفتان سے گلگت جانے والے ایرانی زائرین سے مزاکرات کرنے والی ٹیم میں پولیس افسر سمیت 10 پولیس اہلکاران کی سکرینگ کی گئی ہے اور رپورٹس آنے تک انہیں بھی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایات کے مطابق شہر میں تمام پارکس شادی ہالز، اسکولز، کالجز، یونیورسٹیاں بند ہے، جبکہ سیاسی و غیر سیاسی پبلک اجتماعات اور گھروں میں بھی شادی کی تقریبات پر پابندی کے فیصلوں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جارہا ہے۔

ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم


موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ حکومت کروناوائرس سے نمٹنے کیلئے پنجاب میں لوگوں کو ٹیسٹوں 
کی مفت سہولت فراہم کررہی ہے


سرکاری ریڈیو کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو اس وبائی وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ہسپتالوں کو پہلے سے ہی 10ہزار کٹس فراہم کردی گئی ہیں۔پنجاب میں اس جان لیواوائرس سے نمٹنے کیلئے 24کروڑ روپے جاری کردئیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے لیکن عوام کے تعاون کے بغیر نتائج حاصل نہیں ہوسکتے

امتحانات یکم جون تک ملتوی

27 مارچ کو فیصلہ کریں گے کہ 5 اپریل کے بعد سکول کھلنے چاہئیے یا نہیں،یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کی پریس کانفرنس.


وفاقی حکومت نے ملک بھر میں امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ تمام امتحانات یکم جون تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے تمام 29 بورڈ کے امتحانات یکم جون تک نہیں ہوں گے۔امتحانات کا معاملہ سکول کھلنے یا نہ کھلنے سے نہیں کیا گیا۔

یکم جون تک جتنے بھی امتحانات ہیں وہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وائرس ملنے جلنے سے پھیلتا ہے۔حالات بہتر ہونے کے بعد امتحانات لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔کیمرج سسٹم کے تحت بھی امتحانات نہیں ہوں گے۔وفاقی نے کہا کہ کیمرج سے درخواست ہے کہ امتحانات کا شیڈول آگے بڑھایا جائے۔یونیورسٹیز میں داخلوں      کی تاریخ میں بھی ایک ماہ کی توسیع کی جائے گی۔